Friday, 26 April 2024, 08:02:42 am
پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم
February 02, 2023

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک خصوصی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام پانچ اگست2019 ء کے یکطرفہ اقدام کے بعد دیوار سے لگا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کی آوازبلند کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہد ایت کی کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے سلسلے میں آپس میں تعاون کریں۔اس موقع پر وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کے نمائندوں کی جانب سے وزیراعظم کو اس دن کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.