Tuesday, 01 September 2026, 10:52:10 am
 
صدر نے جمہوریہ کرغزستان کے ہم منصب اور عوام کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد دی
August 31, 2026

صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ کرغزستان کے صدرSadyr Zhaparov اور برادر عوام کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔

ایک خط میں صدر نے کہا پاکستان جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ مشترکہ تاریخ،ثقافتی مماثلت، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے باہمی مفاد کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مستحکم بنانے کیلئے صدر Sadyr Zhaparov کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے انہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر بھی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔