نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی بھارت کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کر دیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ بدستور مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور دونوں ملکوں کے لیے اس کی پاسداری لازم ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے اس مستقل موقف کی تائید کرتا ہے کہ کسی طے شدہ عالمی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔