وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت چار فیصد سے زائد کی شرح سے ترقی کرے گی۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایگزم بینک کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو تقریباً تین اعشاریہ سات فیصد رہی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ مالیاتی خسارہ اس وقت بائیس سال کی کم ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت طویل مدتی معاشی پائیداری یقینی بنانے کیلئے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معیشت کو آگے بڑھانے اور برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کیلئے دستیاب مالی گنجائش کو استعمال کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔