وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کے صدرSadyr Zhaparov کی دعوت پر جمہوریہ کرغزستان کے تین روز ہ سرکاری دورے پر بشکیک پہنچ گئے ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل اور ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،اس کے علاوہ وہ آئندہ سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کی صدارت بھی سنبھالیں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وہ شریک ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور آج بشکیک میں ہونے والی ورلڈNomadگیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کرغزصدر Sadyr Zhaparov کے ساتھ پاکستان اور کرغزستان تعلقات کے تمام پہلوؤںپر بات چیت کریں گے۔
فریقین پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے اوربالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطے، تعلیم، سیاحت اور عوامی تبادلوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔