وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ترکیہ کے وزیر قومی دفاعYasar Guler نے آج استنبول میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم تذویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے قبل ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل Selcuk Bayraktaroglu بھی اس موقع پر موجود تھے۔