Thursday, 25 April 2024, 09:26:49 pm
ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزہوائیں چلنےاوربارش کاامکان
March 31, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اِس دوران کہیں کہیں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور 18کراچی 25پشاور 15کوئٹہ 08 گلگت 10 مری 5 اورمظفرآباد 13 ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، جموں ،Leh،پلوامہ،اننت ناگ،شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع ابرآلودرہنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر اور شوپیاں میںسات ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ،Leh منفی دو، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔