Monday, 12 May 2025, 08:32:06 am
 
احسن اقبال کی نلترہائیڈروپاورمنصوبے کوستمبرتک فعال کرنے کی ہدایت
May 11, 2025

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں توانائی کے مسائل حل کیلئے نلتر ہائیڈرو پاور منصوبے کوستمبرتک فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نلتر ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نلتر ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد آپریشنل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایت دی کہ رواں سال ستمبر میں منصوبے کی تکمیل کی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو توانائی کے بحران سے نکالا جا سکے۔