وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو صوبے کے ہر ضلع میں نئی سی ٹی سکین مشین فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈاکٹروں اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا پول قائم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔
انہوں نے موسمی اور عام بیماریوں کے لیے ٹیلی میڈیسن مراکز قائم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مریم نواز شریف کے کلینک آن ویلز منصوبے نے تاریخ رقم کی ہے، جس کے تحت مختصر عرصے میں 911 کلینک آن ویلز کی سہولت سے تین کروڑ مریض مستفید ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں 300 دیہی مراکز صحت کو مکمل ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔