Thursday, 29 October 2026, 07:56:45 am
 
پاکستان اور تاجکستان کا دوطرفہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
October 28, 2026

پاکستان اور تاجکستان نے دیرینہ دوطرفہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہر الدین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبے کے دورے کے دوران شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر تاجکستان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔