وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر انہوں نے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے ملاقات کی اور قومی معاشی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے، جبکہ پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے آٹو شو کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور جدید گاڑیوں، بائیکس، الیکٹرک گاڑیوں اور مقامی آٹو پارٹس کا جائزہ لیا۔
آٹو شو میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سمیت 150 نمائش کنندگان شریک ہیں۔