امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ سے آج سکردو میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قومی امور، میڈیا سے متعلق معاملات اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ پاکستان کی ترقی، استحکام اورمثبت انداز میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے کی مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیںگی۔