وزیرداخلہ محسن نقوی اور گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ یار محمد خان نے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران سکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیراعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو فعال کیا جائیگا۔
وزیرداخلہ نے یقین دلایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے سی ٹی ڈی کی مکمل مدد کی جائیگی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائیگی اور امن وامان کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائیگا۔