Thursday, 04 June 2026, 11:45:57 pm
 
سولر سکیم سے گلگت بلتستان میں توانائی کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے، نگراں وزیراعلیٰ
March 12, 2026

گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ یار محمد ناصر نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وفاقی حکومت کی سولر سکیم کو تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے خطے میں توانائی کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے۔

یار محمد ناصر نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اٹھاون میگا واٹ کے سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے جن میں سے چالیس میگا واٹ گھریلو صارفین کے لیے مختص کیے جائیں گے جبکہ اٹھارہ میگا واٹ چھوٹے کاروبار اور آئی ٹی سے متعلقہ کاروبار کے لیے مختص کیے جائیں گے۔