سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان کی وادی ژھوق میں ٹیلی کام سروسز کو 2G سے 4G میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔
فور جی اپ گریڈ سے مقامی آبادی کو تیز رفتار اور زیادہ قابل اعتماد انٹرنیٹ کی فراہمی کے علاوہ روزمرہ کی زندگی اور سیاحت کی ترقی کیلئے نئی راہیں بھی کھلیں گی۔
اس موقع پر مقامی باشندوں نے ایس سی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فور جی سروسز کی فراہمی نے ان کی زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے، تعلیم میں بہتری آئی ہے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔