اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کی گلگت آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئر پورٹ پر نگران وزیراعلی گلگت بلتستان اور دیگراعلی سول وعسکری حکام نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا۔
پرنس رحیم آغا خان کی گلگت آمد سے عوامی حلقوں، بالخصوص اسماعیلی برادری میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔