Thursday, 30 January 2025, 07:08:23 pm
 
حکومت زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،وزیر تحفظ خوراک
January 29, 2025

قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی پیداوار بڑھانے، تحفظ خوراک یقینی بنانے اورکاشتکاروں کو متنوع حل کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے میں مدد دینے کیلئے بین الاقوامی شرکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں بی جی آئی گروپ کے وفد سے ملاقات میں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا عزم ظاہرکیا۔

وفاقی وزیر نے کلیدی شعبوں بالخصوص پاکستانی محققین کیلئے تربیتی پروگراموں اور لیباٹری کے  قیام کے مشترکہ منصوبوں میں پاکستان اور بی جی آئی کے درمیان تعاون کے امکانات کو اجاگرکیا۔

انہوں نے ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے اور بنیادی سطح پر اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا۔