وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں F-8 جناح ایونیو انٹر چینج اور ایف ٹین چوک کے توسیعی منصوبوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ انڈر پاس کی 42دن میں کامیابی سے تکمیل کے بعد فلائی اوور کے منصوبے کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک فلائی اوور کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔