شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران چھ خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور چھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک بہادر افسر میجر حمزہ اسرار جو اپنے دستوں کی آگے سے قیادت کر رہے تھے اور سپاہی محمد نعیم نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔