وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن ڈی سی میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے المناک حادثے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمارے خیالات اور دعائیں اس مشکل گھڑی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے ان لوگوں کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زندہ بچ جانے والوں کی حفاظت کے لئے دعا کی ہے۔