وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے اہم امریکی عہدیداروں' تاجر برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے وزیراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے پی سی بی میں محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔