Friday, 31 January 2025, 02:55:16 am
 
صدر،وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں 6خوارج کی ہلاکت پرفورسزکوسراہا
January 30, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6خوارج کی ہلاکت پرسکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو سراہا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کارروائی کے دوران خوارج دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

صدر نے دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملک کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ریاست دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پوری طرح متحرک ہیں۔