وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی موسم بہار اور سانپ کے نئے سال کی آمد پر صدر شی جن پنگ اورچینی عوام کوتہنیتی پیغام ارسال کیاہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی اور ایسے تعلقات کے پائیدار اور رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جو نسل در نسل پروان چڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آہنی بھائی چارہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد رہے گا جو کہ ایک دوسرے کیلئے دونوں ممالک کے گہرے احترام اور توصیف کا آئینہ دار ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ چین اور پاکستان بہتر دنیا کے اپنے غیر متزلزل عزم پر متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں مل کر عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی میں با مقصد کردار ادا کرتے رہیں گے۔