وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر کھوکھر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے جسٹس (ر) فقیر کھوکھر کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس فقیر کھوکھر نے اپنی زندگی میں عدالتی خدمات کے ذریعے ملک و قوم کی بے مثال خدمت کی۔
وہ نہ صرف ایک بہترین جج تھے بلکہ ایک عظیم انسان بھی تھے، جنہوں نے اپنے فرائض کو بڑی ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیا ۔
ہم اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔