آئرلینڈ کے سرکاری دورے پر موجود چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے آئرش پارلیمنٹ کی نئی منتخب سپیکر VERONA MURPHY سے ملاقات کی۔
انہوں نے شاندار مہمان نوازی پرشکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ائرلینڈ کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زوردیا ۔
چیئرمین سینیٹ نے ائرلینڈ کے کاروباری وفود کو پاکستان کا دورہ کرکے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں ۔
انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کو اجاگر کرتے ہوئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں آگاہ کیا جو بیرونی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے آغاز کیلئے سہولیات فراہم کرتی ہے۔