Monday, 02 December 2024, 12:56:38 am
 
مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے محاصرے ، تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
November 27, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض افواج نے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی فوجیوں نے راجوڑی' پونچھ' اودھم پور'ڈوڈا اور ریاسی کے اضلاع میں چھپن علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں جن کا مقصد شہریوں بالخصوص حریت رہنماؤں کو نشانہ بنانا تھا۔

ان کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے شہریوں کو ہراساں کیا اور ان کی قیمتی دستاویزات' الیکٹرانک اشیائ' بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور نقدی چھین لی۔