پنجاب حکومت نے سموگ سے قبل حفاظتی اقدامات تیز کر دیے ہیں، صوبے بھر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے آج لاہور میں ایک بیان میں کہا کہ ایک ہی دن میں ایک ہزار ایک سو بائیس کلومیٹر سڑکوں پر پانی کا چھڑکا ئوکیا گیا، جبکہ گرد و غبار اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے دو سو انیس سڑکوں کے مختلف حصوں کی مرمت کی گئی۔