بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بندوقوں کے سائے تلے انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔
انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو مظالم کے زیر اثر مکمل ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو گورننس پر وسیع اختیارات دینے کے اقدام کو کشمیریوں کی آزادی سلب کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے حربوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری رہنماؤں کی طویل قید پر بھارتی حکام کی مذمت کی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستانی حکام کو سفری پابندیوں اور حراستوں جیسے اقدامات کے استعمال پر بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔