Wednesday, 26 February 2025, 08:01:30 pm
 
پاکستان،ازبکستان کے متعدد مفاہمتی یادداشتوں،معاہدوں پر دستخط
February 26, 2025

پاکستان اور ازبکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں میں تاشقند اور لاہور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت، خبر رساں اداروں کے درمیان تعاون سے متعلق معاہدہ، نوجوانوں کے امور کے بارے میں بین الادارہ جاتی معاہدہ اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی شعبے میں سمجھوتہ شامل ہیں۔

دونوں ملکوں نے سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزے کے بغیر سفر فوجی انٹیلی جنس، اندرونی معاملات، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت اور سفارتکاروں کی تربیت کے شعبوں میں معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف بھی دستاویزات کے تبادلے کی تقریب میں موجود تھے۔

دونوں رہنمائوں نے وزیراعظم کے ازبکستان کے سرکاری دورے کے بعد مشترکہ اعلامیے اور پاکستان ازبکستان اعلیٰ سطح کی تزویراتی کونسل کے قیام کے قواعد و ضوابط پر بھی دستخط کئے۔