Wednesday, 26 February 2025, 08:12:05 pm
 
وزیراعظم شہباز شریف تاشقند میں کانگریس سنٹر پہنچ گئے
February 26, 2025

وزیراعظم شہباز شریف تاشقند میں کانگریس سنٹر پہنچ گئے ہیں ۔

ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے کانگریس سنٹر میں اُن کی آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ اِس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔