حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے ملک کے صنعتی شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان زونز کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے جدید خطوط پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
خصوصی اقتصادی زونز کا بنیادی مقصد برآمدات کی صلاحیت کو بڑھانا، تجارتی خسارے کو کم کرنا، اقتصادی تحفظ کو فروغ دینا اور مغربی ممالک سمیت عالمی منڈی میں تین ارب صارفین تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔
صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں وافر مقدار میں خام مال اور بنیادی ڈھانچے کی دستیابی بہت ضروری ہے۔
توقع ہے کہ ان اقتصادی زونز سے 2028 تک ملازمتوں کے پانچ لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے اور عالمی برآمدات کے لیے تجارتی معاہدوں پر دستخط کرنے کے منفرد مواقع بھی فراہم ہوں گے۔