وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے ساتھ آج ملاقات کے دوران باضابطہ بات چیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم نے تجارت، روابط، توانائی اور تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی وفود کے تبادلوں پر توجہ مرکوز کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے تجارت سے روابط تک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شراکت داری مزید مضبوط ہو گی جس سے ہمارے عوام کی خوشحالی کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔