Thursday, 27 February 2025, 12:00:22 am
 
ملک کے معاشی استحکام کیلئے اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں ، وزیرخزانہ
February 26, 2025

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کیلئے بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں ۔

انہوں نے آج(بدھ کو) پشاور میں خیبرپختونخوا کے ایوان صنعت وتجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برآمدات کی بنیاد پر معاشی استحکام ہماری ترجیح ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے ذریعے آسان بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور کم سے کم انسانی مداخلت کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے قابل اعتماد ہونے کو یقینی بنایاجائے گا ۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں کاروباری برادری اور ایوان صنعت وتجارت کی قابل عمل سفارشات پرضرور غور کیاجائے گا ۔