Wednesday, 26 February 2025, 08:23:29 pm
 
پاکستان اور ازبکستان کامختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
February 26, 2025

پاکستان اور ازبکستان نے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اِس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان آج تاشقند میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخ اور باہمی اعتماد پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔