Wednesday, 26 February 2025, 11:55:17 pm
 
ابوظہبی کے ولی عہد جمعرات سے پاکستان کا پہلا سرکاری دوہ کریں گے
February 26, 2025

فائل فوٹو

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمدبن زائد النہیان وزیراعظم محمد شہبازشریف کی دعوت پر کل (جمعرات) سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریںگے۔

ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا ایک وفد ہوگا جس میں وزرائ، اعلی عہدیدار اور ممتاز کاروباری شخصیات شامل ہوںگی۔

ولی عہد اس دورے میں پاکستانی قیادت سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریںگے جن میں باہمی دلچسپی کے امور، تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور معیشت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے موضوعات شامل ہوںگے۔

اس دورے میں کئی سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوںگے جن کا مقصد کثیر الجہتی شعبوں میں طویل مدتی تعاون کیلئے موجودہ سرگرم نظام کار کو مزید موثر بنانا ہے ۔

توقع ہے کہ ان سمجھوتوں سے مشترکہ منصوبوں کیلئے نئے مواقع پیداہوںگے تاکہ دونوں ممالک اوران کے عوام کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیاجائے۔