وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر تاشقند میں ہیں۔
ازبکستان کے وزیر اعظمAbdulla Nigmatovich Aripovنے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر دوطرفہ ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے تمام شعبوں خصوصاً اقتصادی روابط، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع و سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس موقع پر دوطرفہ معاہدوں اورمفاہمت کی مختلف یادداشتوں پربھی دستخط کئے جائیں گے۔
وزیراعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے نمایاں تاجر شرکت کریں گے اور دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کیلئے ملاقاتیں کریں گے۔