Wednesday, 26 February 2025, 08:15:22 pm
 
متحدہ عرب امارات نے بلوچستان کے طلبا کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا
February 26, 2025

متحدہ عرب امارات نے صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے بلوچستان کے طلبا کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

اسکالرشپ کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع سے پانچ طالبات سمیت پچیس امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔

منتخب طلبا کو متحدہ عرب امارات کے ممتاز تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اس سکالر شپ کا مقصد پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

طلبا نے حکومت پاکستان، متحدہ عرب امارات اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اعلی تعلیم کا یہ موقع فراہم کیا۔

انہوں نے اسکالرشپ کو اپنے تعلیمی سفر میں ایک سنگ میل قرار دیا جسے وہ اپنے ملک اور صوبے کی پہچان دلانے کے لیے استعمال کریں گے۔