آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو کل 27 فروری 2025 کو 6 سال مکمل ہورہے ہیں اس دن کومنانے کامقصد پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے بھارتی مہم جوئی کے خلاف جرأت وبہادری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ستائیس فروری دوہزارانیس کو پاک فضائیہ نے کامیابی سے سرحدی خلاف ورزی کو ناکام بناکردو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔
اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ادھرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ سال مکمل ہونے پر نغمہ 'دشمنا سن' جاری کیا ہے۔
یہ نغمہ وطن کے دفاع کے لئے قوم کے بہادر بیٹوں کے عہد اور عزم کا اظہار کرتا ہے۔