وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرۂِ ارض کی بقاء کیلئے صاف اور قابل تجدید توانائی کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔
صاف توانائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے فوسل فیولز کے استعمال کو بتدریج ترک کرنے اور صاف اور سبز توانائی کے نئے دور کو شروع کرنے کے پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے توانائی کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سی ایم سولر پینل پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں پر معاشی بوجھ کو کم کرنا اور توانائی کے شعبے میں انقلاب لانا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔