Wednesday, 14 October 2026, 04:59:23 am
 
وزیراعلی پنجاب کی صوبے میں عوام کو سستے نرخوں پر آٹا اور گندم فراہم کرنے کی ہدایت
October 10, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں عوام کو آٹا اور گندم ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے دس ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلی نے ایک ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس کے دوران آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے منڈی میں قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لیا۔

اجلاس کے دوران آٹے کی ملوں کیلئے رعایتی نرخوں پر فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت آٹے کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔