Thursday, 25 April 2024, 03:49:18 am
سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا
May 25, 2023

سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کااعلان کیاہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ فیصلہ بنکاک میں ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان اورکینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیاہے۔ادھرکینیڈا کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ Jean-Philippe-Lintean سعودی عرب میں کینیڈا کے نئے سفیرہوںگے۔