بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے قومی سلامتی کو لاحق تشویش کے پیش نظر عوامی لیگ کی تمام سرگرموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ فیصلہ طلباء کی قائم کردہ نیشنل سٹیزن پارٹی کی قیادت میں کئی روز سے سڑکوں پر جاری احتجاج کے بعد کیا گیا۔جماعت اسلامی اور حزب اختلاف کے دوسر ے دھڑوں سمیت کئی جماعتوں نے مظاہروں میں مطالبہ کیا تھاکہ عوامی لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینکڑوں مظاہرین کی ہلاکت پر بین الاقوامی جرائم ٹریبونل میں عوامی لیگ اور اس کے لیڈروں کے خلاف مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔