بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا۔
بی بی سی کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام جبکہ پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل رہی۔بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا۔
بی بی سی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج ہے اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔
برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ٹیلی گراف لکھتا ہے کہ رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے "تضحیک آمیز شکست" ہے اورپاک فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے۔
پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔پاک فضائیہ نےرافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو بھی حیران کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا۔حقائق سے ثابت ہوا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے