Wednesday, 26 February 2025, 05:04:05 pm
 
پاکستان،ایران تجارت10ارب ڈالرتک بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پردستخط
February 25, 2025

پاکستان اور ایران نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس میں دوطرفہ تجارتی ہدف دس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط وفاق کے ایوان ہائے صنعت و تجارت اور ایران کے ایوان صنعت و تجارت مشہد کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کئے گئے۔

ملاقات کے دوران ایران نے پاکستان کو بزنس ویزہ فیس میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستا ن اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو دو ارب اسی کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری آرہی ہے جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے نئے مواقع کی راہ ہموار ہوگی۔