Wednesday, 26 February 2025, 04:45:19 pm
 
پاکستان،روس کا انسداد دہشتگردی، منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانےپراتفاق
February 25, 2025

پاکستان اور روس نے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اورپاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

وزیر داخلہ نے دہشت گردی کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے روس کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

روس کے سفیر نے پاکستانی حکام کو ماسکو اور سائیبریا میں انسداد منشیات کے تربیتی پروگراموں میں حصہ لینے کی دعوت دی۔