وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرنے کے بعد ازبکستان روانگی سے قبل آج (منگل) باکو میں آسان سروس سینٹر کا دورہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر میں بڑی تعداد میں عوامی سہولیات اور سماجی خدمات کی دستیابی کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ سینٹر دنیا کے جدید ترین مراکز میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آسان سروس سینٹر کی طرز پر ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔