وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے ذریعے برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تاشقند آمد کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ازبکستان سے روابط بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ازبکستان وسطی ایشیا کا ایک انتہائی اہم ملک ہے جو شاندار ثقافت، فن، قدیم شہروں اور فن تعمیر کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔