Monday, 17 March 2025, 05:00:58 pm
 
آزاد کشمير کا ستترواں يوم تاسيس شايان شان طريقے سے منايا گيا
October 24, 2024

 آزاد جموں وکشمير کا ستترواں يوم تاسيس بھارت کے غيرقانونی زيرقبضہ جموں وکشمير کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجديد کے ساتھ منايا گيا۔

آج پوری رياست ميں عام تعطيل تھی،دن کا آغاز رياست کے دارالحکومت مظفرآباد ميں اکيس توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔

يوم تاسيس چوبيس اکتوبر 1947ء کو ڈوگرہ راج سے آزادی کی ياد ميں منايا جاتا ہے۔

مساجد ميں پاکستان کی سالميت،خوشحالی اور غيرقانونی طور پر بھارت کے زيرقبضہ جموں وکشمير کی جلد آزادی کے لئے خصوصی دعائيں کی گئيں۔

تمام ضلعی اور ڈويژنل ہيڈکوارٹرز ميں پرچم کشائی کي تقريبات منعقد کی گئیں۔

رياستی دارالحکومت مظفرآباد کے پريڈ گراؤنڈ ميں يوم تاسيس کی مرکزی تقريب ہوئی جس ميں صدر آزاد جموں وکشمير بيرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزيراعظم چوہدری انوار الحق نے قومی پرچم لہرايا۔

پاکستان اور آزاد جموں وکشمير کے قومی ترانے پيش کئے گئے اور مہمان خصوصی نے تمام اداروں کے نمائندہ مختلف فلوٹس کي جانب سے سلامی لی۔

تقريب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمير کے صدر بيرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزيراعظم چوہدری انوار الحق نے کشميريوں کی منصفانہ جدوجہد ميں ان کی واضح سياسی، سفارتی اور اخلاقی حمايت پر پاکستان کا دلی شکريہ ادا کيا۔

انہوں نے اعلان کيا کہ اتوار کو منائے جانيوالے يوم سياہ کے موقع پر مظاہرے بھی کئے جائيں گے تاکہ مودی کا بدنما چہرہ اور مقبوضہ جموں وکشمير میں اس کی رياستی دہشت گردی کو مزيد بے نقاب کيا جائے۔