Tuesday, 01 September 2026, 09:59:19 am
 
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کا اجراء کر دیا
August 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کا اجرا کر دیا ہے، جس کا مقصد زیتون کی پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ چار ارب ڈالر مالیت کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقامی خوردنی تیل کی پیداوار بڑھا کر ایک سال میں چالیس کروڑ ڈالر کی بچت کی جا سکے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان چند سالوں میں خوردنی تیل کے شعبے میں خود کفیل ہو سکتا ہے۔