Thursday, 24 September 2026, 03:56:03 am
 
یونان کا علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف
September 23, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسی ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

انہوں نے توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ سمیت علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور بلا رکاوٹ بحری نقل و حرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور یونان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

یونانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی روابط کو سراہا۔

انہوں نے یونان میں پاکستانی تارکین وطن کی قابل قدر خدمات کی بھی تعریف کی۔